Qaumi Akhbar

شعیب ملک کی بیٹے سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر تنقید

شعیب ملک کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

سابق قومی کپتان شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔

شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں دوپہر کے کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔  اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا: "اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ۔”

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب شعیب ملک اپنی ذاتی زندگی میں اہم تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، جن میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق اور اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی شامل ہے۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ صرف ملاقات یا کھانے پر لے جانا والد کی ذمہ داری پوری نہیں کرتا۔

ایک صارف نے لکھا کہ "بچے کو وقت دینا اور اس کی مکمل ذمہ داری لینا بھی ضروری ہے۔” کچھ نے طلاق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں سمجھداری سے کام لیتے تو علیحدگی سے بچا جا سکتا تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کا کرکٹ کی دنیا میں نمایاں کردار رہا ہے تاہم ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ تنقید کی زد میں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں اکثر مشکلات کا سامنا بھی رہتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version