آئی جی پنجاب کا رمضان کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو  برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کے تمام مذہبی مقامات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 28581 مساجد، 2228 امام بارگاہوں اور 411 دینی مقامات کی سکیورٹی کیلئے 18942 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

رجمان پنجاب پولیس کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے خواتین اہلکار بھی تعینات ہونگی جبکہ حساس مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز بھی استعمال کیے جائیں گے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں  ماہ صیام میں سکیورٹی انتظامات میں مساجد اور مدارس کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد پرائیویٹ گارڈز اور 44 ہزار سے زائد قومی رضا کار (والنٹئیرز)  بھی معاونت فراہم کریں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ لاہور میں سحر و افطار کے اوقات میں پولیس رسپانس یونٹس کی 110 ٹیمیں ، ڈولفن سکواڈ کی307 ٹیمیں اور 84 تھانوں کی گاڑیاں پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور اسپیشل برانچ کے ہمراہ مہنگے داموں اشیاء کی فروخت و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رہے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ مساجد و مدارس ، ضلعی انتظامیہ اور علمائے کرام کے ساتھ موثر کوارڈی نیشن سے امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*