Qaumi Akhbar

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے سامنے آرہے ہیں

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں”، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک اپ تو مکمل ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ میک تو مکمل کیا ہوا ہے مگر فلٹرز اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اصلی شکل سامنے آگئی ہے جو بہت عام ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version