Qaumi Akhbar

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

اظہر محمود اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو قومی ٹیم کے قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقررکردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق اظہر محمود موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام جاری رکھیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کے تجربے کا قومی کرکٹ ٹیم کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اظہر محمود طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اظہر محمود نے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version