Qaumi Akhbar

دھابیجی کے بعد ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کا بریک ڈاون



بلدیات فیچرڈ اردو کراچی
دھابیجی کے بعد ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کا بریک ڈاون

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر 24 گھنٹے بعد بجلی بحال ہونے کے باوجود ایک بار پھر بریک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ملیر کینٹ، کوکراپار اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 26 جون کی رات 10 بجے سے بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے جو 67 گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے کے باوجود اب تک درست نہیں ہو سکا۔ اس کے ساتھ ہی کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپ بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے ناظم آباد، نیو کراچی، لانڈھی اور کورنگی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی سخت متاثر ہوئی ہے۔

واٹر بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 67 گھنٹوں میں شہر کو 235 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاؤس پر بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے

ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی طرف سے مسلسل بجلی کے بریک ڈاؤن نے پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version