عمر گل افغانستان ٹیم کےبولنگ کنسلٹنٹ مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کےبولنگ کنسلٹنٹ مقرر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عمر گل کا افغان کرکٹ بورڈ سے ابتدائی طور پر 3 ہفتوں کا معاہدہ طے پایا ہے،جس میں توسیع متوقع ہے۔

عمر گل 4 اپریل کو ابوظہبی میں افغان ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کپتان یونس خان کو بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کی ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*