Qaumi Akhbar

کراچی: کھارادر میں عمارت کا حصہ گرنے کا واقعہ، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

واقعے کے بعد ایس بی سی اے نے بلڈنگ کو سیل کر دیا

کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت کا کچھ حصہ اچانک گر گیا، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ عمارت میں 22 فلیٹس موجود ہیں، جن میں کئی خاندان مقیم تھے۔ حادثے کے وقت عمارت کے کچھ رہائشی اندر موجود تھے جنہیں اسنارکل کی مدد سے عمارت سے نکالا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے واقعے کے بعد عمارت کو فوری طور پر سیل کر دیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمارت کی مخدوش حالت اس حادثے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version