Qaumi Akhbar

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر فی اونس کمی کے بعد قیمت 3274 ڈالر ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھی جارہی ہے، آج ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ 1600 روپے کم ہوگئے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونا 1371 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد قیمت3274 ڈالرہوگئی ۔

واضح رہے گزشتہ روزملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوا تھا جب کہ مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version