Qaumi Akhbar

رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر چند نامعلوم افراد فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہورکی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی اور بھاگ گئے۔

واقعے کے دوران فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا ایک پالتو کتا ہلاک ہو گیا، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

رجب بٹ نے تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جب کراچی نمبر پلیٹس والی سفید رنگ کی ایک مشکوک گاڑی اُن کے گھر کے باہر رُکی اور اس میں سوار چار افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

اطلاع ملنے پر انہوں نے فوراً 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی، مگر حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعات 440 اور 429 کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خود رجب بٹ پر بھی سنگین نوعیت کے مقدمات زیرِ تفتیش ہیں، تاہم حالیہ واقعہ کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version