
پاک فوج سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے سوات پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے دستے ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کے دستے ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں، اب تک تین لوگوں کو زندہ بچایا جا چکا ہے جب کہ سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں، صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں مزید دستوں کو بھی روانہ کیا جائے گا۔