Qaumi Akhbar

کرکٹ میں نئےقوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں نئی تبدیلیاں کر دیں

وائٹ بال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کا فیصلہ
فیلڈنگ سائیڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اوور کے اختتام پر دوسرا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کرانا ہو گا
امپائر1منٹ میں اوور شروع نہ کرنے پر 2 وارننگز دیگا، تیسری بار فیلڈنگ سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کریگا
جان بوجھ کر گیند پر سلائیوا کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کی جائے گی
سلائیوا کے استعمال کے بعد گیند کی ساخت میں تبدیلی پر امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتا ہے
جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر 5 پنالٹی رنز کے ساتھ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کریگی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version