Qaumi Akhbar

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کے دام بڑھ گئے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں آج فی تولہ سونے کے نرخ ایک ہزار 335 روپے بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1335 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں 1144 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 343 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version