Qaumi Akhbar

کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ دوسرا مریض بھی انتقال کرگیا

کراچی: سندھ میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوگیا۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق 26 سال کا متاثرہ شخص کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا، متاثرہ شخص کو جناح اسپتال سے سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابقاس سے قبل 17 جون کو بھی کانگو سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا تھا جو ملیر کا رہائشی تھا، ، رواں سال کانگو کے باعث 2 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، مسوڑوں، ناک، فضلے میں خون آنا اور تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version