Qaumi Akhbar

ایران کی جانب سے اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ

ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے، تل ابیب اور یروشلم میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ایران نے ہفتہ کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھا حملہ کیا ہے جس میں ایک میزائل تل ابیب کے عین وسط میں ہدف پر آکر گرا ہے۔

ایران کی جانب سے کئی میزائل داغے گئے جن میں سے بعض کو اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کردیا ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل تل ابیب میں گرے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے ۔عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل ایران نے ڈیڑھ سو سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی کی گئی۔ ایک گھنٹے میں 3 وقفوں کے ساتھ 150 سے 200 میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔

پہلے حملےمیں 100 اور دوسرے وار میں 50 میزائل داغے گئے جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے۔

ایرانی میزائل تل ابیب میں مختلف اہداف پر گرے جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے ایک میزائل اسرائیل کی وزارت دفاع پر بھی مارا گیا ہے۔

ایرانی میزائل گرنے سے آگ بھڑک اٹھی  ہوئی اور مجموعی طور پر 63اسرائیلی زخمی ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version