Qaumi Akhbar

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ 10فیصد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال 2025 -26  کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم نے پنشن میں اضافہ بھی 7 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا۔

وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئے بجٹ میں معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے، حالیہ جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی، پینشنرز کی پینشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version