Qaumi Akhbar

روس کے بجائے دیگر ذرائع سے گیس خریدنے کیلئے یورپین ممالک کے ڈیکلریشن پر دستخط

روسی گیس کے بجائے دیگر ذرائع سے گیس خرید کر جمع کرنے کے لیے یورپین ممالک نے ڈیکلریشن پر دستخط کردیے۔

اس ڈیکلریشن کے تحت دستخط کنندگان روسی گیس کے بجائے نان یورپین ذرائع سے گیس جمع کرنے کے لیے سہولیات بنا کر اس میں سردیوں سے قبل ہی اکٹھی گیس خرید کر جمع کر لیا کریں گے۔

یہ تجویز بنیادی طور پر یورپین کمیشن کی ہے۔ جو ممبر ممالک کو مستقبل میں روسی توانائی پر کم سے کم انحصار کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اس ابتدائی تجویز پر اب تک جن ممالک نے دستخط کیے ہیں، ان میں آسٹریا، جرمنی، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور بینیلکس ممالک نیدرلینڈز، بیلجیئم اور لکسمبرگ شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version