Qaumi Akhbar

کراچی ایک بار پھر لزر اٹھا

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی  شدت2.1ریکارڈ کی گئی جبکہ  گہرائی 5کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں 5کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version