Qaumi Akhbar

وزیراعظم کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کو لیٹرگیٹ (مبینہ دھمکی آمیز خط)  پر بریفنگ دیں گے جب کہ  اپوزیشن بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کر چکی ہے۔

اپوزیشن کا موقف ہےکہ معاملہ اتنا سنگین ہے تو  وزیراعظم خود بریفنگ دینےکیوں نہیں آ رہے۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے  پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version