Qaumi Akhbar

ایران میں دو پاکستانی مزدور قتل، مسلح افراد نے ورثا کو ویڈیو بھی بھیج دی

دونوں ایران کے شہر سرباز کافہ میں باربر دکان پر کام کرتے تھے

بہاولپور (رپورٹ: میاں عزیز) ایران میں دو پاکستانی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا اور ویڈیو ورثا کو بھیج دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر کافہ میں حجام کی دکان پر مزدوری کرنے والے کراچی اور احمد پور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو ایران میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

فیملی کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کرنے کی ویڈیو اُن کے واٹس ایپ نمبرز پر بھیجیں۔

ایران میں قتل ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا احمد پور سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت محمد مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version