Qaumi Akhbar

ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے

ثناء کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لےکرآیا تواس نے ملنے سے انکارکردیا،جس کا رنج تھا، ملزم عمر

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کےقاتل نے اعترافِ جرم کرلیا،عمرحیات رینٹ کی گاڑی پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچاتھا،پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ملزم رینٹ پرفارچونرگاڑی ساتھ لایا،عمر حیات نےگاڑی کا رینٹ بھی ادا نہیں کیا،رینٹ اے کار کا مالک بھی گرفتاری کے بعد پیسے لینے پہنچ گیا،گرفتاری کےوقت ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے نکلے۔

ذرائع کےمطابق ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا کہلاتا تھا جبکہ اس کا والد 16گریڈ کا ریٹائرڈ ملازم ہے،ملزم ثناء کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لے کر آیا تواس  نے ملنے سے انکار کردیا،ملزم 2جون کودوبارہ ثناء یوسف سے ملنے صبح 5بجے اس کے گھر کے پہنچ گیا،کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی ثناء یوسف نے ملنے سے انکار کردیا۔

ملزم نے بیان دیا کہ ثناء یوسف کے نہ ملنے  کا رنج تھا جس پر قتل کیا،قتل کے بعد گھر سے بھاگ کر نکلا، پہلے بائیک رائیڈ بک کی،بائیک سے اتر کر ٹیکسی پر لاری اڈہ پہنچا اور وہاں سے فیصل آباد کی بس  پکڑی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ کورٹ نے ٹاک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار عمر حیات کی شناخت پریڈ کی پولیس استدعا منظور کرلی ہے،اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version