Qaumi Akhbar

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائدآباد میں محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل کراچی میں اتوار کی شام 5 بج کر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے ۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے سے  فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version