Qaumi Akhbar

کراچی کے علاقے حسین آباد میں دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی

کراچی کے علاقے حسین آباد میں دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی، از خود گرفتاری دینے والے ملزم دلاور کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ملزم دلاور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا، حارث باڑے میں آیا، جہاں میرا لوڈڈ پستول رکھا تھا، مجھ سے انجانے میں گولی چل گئی، جان بوجھ کر کچھ نہیں کیا۔ملزم دلاور نے کہا ’’میں خود حارث کو اسپتال لے کر گیا، وہ راستے میں مجھ سے باتیں بھی کر رہا تھا، حارث کے اہلخانہ اور سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version