عمران خان کی جلد از جلد رہائی یقینی بنانا قومی ضرورت ہے – نوید عالم صدیقی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم اور اس قوم کی حقیقی آواز عمران خان کی رہائی کے لیے عمران ٹائیگرز کراچی کی جانب سے ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی سندھ کی قیادت، کراچی ڈویژن کے ذمہ داران، ضلعی و ٹاؤن سطح کے رہنما اور کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عمران خان کے ٹائیگرز نے شرکت کی۔
ورکرز کنونشن کے مہمانِ خصوصی پی ٹی آئی سندھ کے صدر جناب حلیم عادل شیخ تھے جبکہ دیگر نمایاں شرکاء میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری آفتاب جہانگیر، سینئر نائب صدر کراچی فہیم خان، عمران ٹائیگرز کراچی کے سرپرست اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری کراچی نوید عالم صدیقی، ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز، ٹاؤن صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت سینکڑوں پرجوش کارکنان شامل تھے۔
کنونشن میں شریک تمام قائدین اور کارکنان نے اپنے پُرعزم خطابات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ عمران خان کو قید میں رکھنا قوم کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے۔ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ عمران خان کی جلد از جلد اور باعزت رہائی ہر قیمت پر یقینی بنانا ہوگی، کیونکہ ان کی آزادی پاکستان کی بقا اور جمہوریت کے استحکام کی ضامن ہے۔
ورکرز کنونشن میں شرکاء نے ملک گیر سطح پر ایک متحد اور منظم تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پورے پاکستان کی ایک ہی آواز ہے:
رہا کرو، رہا کرو – عمران کو رہا کرو!
وطن سے وفا کرو – عمران کو رہا کرو!
کنونشن کے اختتام پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر جناب حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ایک زبردست "ریلیز عمران خان” ریلی نکالی گئی، جس میں شریک کارکنان کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔
کنونشن کی قیادت روحِ رواں سربراہ عمران ٹائیگرز کراچی جناب نوید عالم صدیقی نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران ٹائیگرز کراچی ہر حال میں، ہر صورت میں اور ہر میدان میں قیادت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔
جب تک عمران خان ہمارے درمیان آزاد ہو کر واپس نہیں آ جاتے، ہماری جدوجہد رکے گی نہیں۔ نہ ہم تھکیں گے، نہ جھکیں گے، نہ رُکیں گے۔
عمران ٹائیگرز کراچی نے اس موقع پر واضح پیغام دیا کہ وہ قیادت سے بے مثال وفاداری، تنظیمی نظم، اور میدانِ عمل میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
جاری کردہ:
عمران ٹائیگرز کراچی