Qaumi Akhbar

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کیلئے ڈرون کا استعمال

ڈرون کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جانے لگا۔

سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون کی مدد سے  مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جارہی ہے جب کہ ڈرون کی مدد سے  روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد کو زیرحراست لیا گیا ہے۔

پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے جن میں سے کسی کے پاس بھی حج پرمٹ نہیں تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version