Qaumi Akhbar

بنگلا دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

سفارتی کشیدگی کے باعث بنگلا دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش نے بھارتی کمپنی کے ساتھ کروڑوں روپے کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا ہے جبکہ چند روز قبل ہی بھارت نے بنگلا دیش کی بعض مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بھارتی شہر کولکتہ میں قائم سمندری جہاز تعمیر کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش نے شپ تعمیر کرنے کے 21 ملین ڈالر کے بڑے دفاعی معاہدے کو منسوخ کر دیا۔ منسوخ شدہ معاہدے میں بنگلا دیش کے لیے ایک جدید سمندری ٹگ (چھوٹے جہاز) کی تعمیر شامل تھی، جو کھلے سمندروں میں لمبی دوری تک تجارتی بحری جہازوں کو کھینچنے اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ایک خصوصی سمندی کشتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی بھارتی وزارت دفاع کے تحت کام کرتی ہے، چند روز پہلے بھارت نے بنگلا دیش کی بعض مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جبکہ حال ہی میں بھارت نے بنگلا دیشی کارگو کی تیسرے ممالک کو برآمدات کے لیے ٹرانس شپمنٹ کی سہولیات کو منسوخ کر دیا تھا اور ڈھاکہ کی اس کارروائی کو بھارت کے حالیہ فیصلے پر جوابی کارروائی کہا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version