Qaumi Akhbar

سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر آگئی


کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے سے فی تولہ سونا 3لاکھ 51ہزار روپے کی سطح پر آگیا اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 925روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 38روپے کے اضافے سے 3ہزار 466روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 2ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version