احد اور سجل کی علیحدگی؟ صبور علی نے احد کی والدہ کے بارے میں سب کچھ بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی نے احد کی والدہ کے بارے میں سب کچھ بتادیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے مخلتف پیجز پر صبور علی کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جس میں وہ احد رضا میر اور ان کی والدہ ثمر میر کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں صبور علی اداکار احد کے بارے میں کہتی ہیں کہ میں نے انہیں کہا تھا جس دن سے آفیشل ہوگا تب سے احد بھائی بولو گی اور پھر جب آفیشل ہوا انہون نے انسٹا پر پوسٹ لگائی تو سب نے کہا کہ بولو بولو پھر میں بولا اور پوسٹ بھی کی اور سب کو بہت اچھا لگا۔اداکارہ نے احد کی والدہ کے بارے کہا کہ ایک بار ہم بات کررہے تھے انہوں نے کہا ایک چینل پر احد کا ڈرامہ آرہا اور ایک پر سجل کا، تو میں نے فوراً کہا کہ ہاں اور ہر چینل پر صبور کا ڈرامہ چل رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی طلاق سے متعلق چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ دونوں نے قانونی طریقے سے راہیں جدا کر لی ہیں تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی وضاحت یا تصدیق نہیں کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*