Qaumi Akhbar

محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آج اور کل کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔

جامشورو، ٹنڈو محمد  خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج ( اتوار) گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو کے اضلاع میں کل سے بارش ہونے کی توقع ہے، آج اور کل کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version