Qaumi Akhbar

یومِ مزدور پر پاکستان تحریک انصاف کا محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی — نوید عالم صدیقی

کراچی (پریس ریلیز) ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن و سرپرست عمران ٹائیگرز کراچی نوید عالم صدیقی نے یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں، کسانوں، مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقات سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے — نوید عالم صدیقی۔

انہوں نے کہا کہ یکم مئی صرف ایک دن کی رسم نہیں بلکہ محنت کشوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ عمران خان کے دور میں کم از کم تنخواہ میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا تاکہ مزدور کو مہنگائی کے طوفان میں ریلیف دیا جا سکے۔ احساس پروگرام، کفالت اسکیم، اور راشن کارڈ جیسے منصوبے کم آمدنی والے طبقات کے لیے ریلیف کا ذریعہ بنے۔ صحت انصاف کارڈ جیسے انقلابی اقدامات نے مزدور طبقے کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت مہیا کی۔ تعمیراتی پیکیجز، روزگار اسکیموں، اور ہاؤسنگ منصوبوں سے لاکھوں مزدوروں کو روزگار ملا۔ عمران خان نے سرکاری اداروں کی نجکاری روک کر عوامی روزگار کو تحفظ دیا — نوید عالم صدیقی۔

دوسری جانب فارم 47 کے ذریعے مسلط کی گئی جعلی حکومت نے مہنگائی، بیروزگاری اور عوام دشمن پالیسیوں سے مزدوروں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مہنگائی 45 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، آٹا، چینی، بجلی اور گیس مزدور کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔ ٹریڈ یونینز کو دبایا جا رہا ہے، مزدور طبقے کو آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ہر ادارہ گروی رکھا جا رہا ہے اور عوام کو معاشی غلام بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف یہ مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ عوام، خصوصاً مزدور طبقے کی آواز بن سکیں۔ پاکستانی عوام کو ان کا آئینی حق دیا جائے اور اصل نمائندوں کو اقتدار سونپا جائے۔ مزدوروں کے تحفظ کے لیے مستقل اور فعال پالیسی مرتب کی جائے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قومی ایکشن پلان بنایا جائے۔

یومِ مزدور دراصل اس عزم کا دن ہے کہ محنت کش طبقے کو اُن کا جائز مقام دلا کر پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنایا جائے۔ تحریک انصاف اور عمران خان محنت کشوں کی امید اور ان کی جدوجہد کا واحد ترجمان ہیں — نوید عالم صدیقی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version