Qaumi Akhbar

مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات عجیب طریقے سے اسنیک کھا رہی ہے۔

اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ لوگ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ آپ کا رویہ دوسروں کے ساتھ کیا ہے لیکن یہ غور نہیں کرتے کہ ان کا رویہ آپ کو بدل دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کو پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کی وجہ سے 23مارچ 2019ءکو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version