Qaumi Akhbar

مریم نواز نے شہباز شریف کو آنے والے دنوں کا ’وزیر اعظم‘ کہہ دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے  اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کو آنے والے دنوں کا وزیراعظم بلایا۔

 رات گئے اسلام آباد میں  حکومت مخالف اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے جلسے میں مریم نواز نے  خود روسٹرم پر آکر شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آج پاکستان کو شہباز شریف کے’ HEALING TOUCH‘  کی ضرورت ہے۔ 

دوران خطاب مریم نواز نے جذباتی انداز میں شہباز شریف کو  آنے والے دنوں کا وزیراعظم پاکستان کہہ کر بلایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے بھی انہیں وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیاتھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version