Qaumi Akhbar

روسی میڈیا ریگولیٹر کی جانب سے روسی میڈیا کو یوکرینی صدر کا انٹرویو نہ دکھانے کا انتباہ

روس کے میڈیا ریگولیٹر نے روسی میڈیا کو یوکرینی صدر کا انٹرویو نہ دکھانے کی ہدایت کردی۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی میڈیا کو روس کے میڈیا ریگولیٹر نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ روسی میڈیا یوکرینی صدر کے انٹرویو کی رپورٹنگ سے باز رہے۔

روسی میڈیا ریگولیٹر نے اپنے انتباہ میں مزید کہا کہ یوکرینی صدر کا انٹرویو کرنے والے میڈیا ادارے کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

روسی میڈیا ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ روسی میڈیا ادارے کے ایک اینکر نے یوکرینی صدر زیلنسکی کا انٹرویو کیا۔\

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version