Qaumi Akhbar

نوجوانوں کے آن لائن گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے خطرہ بن گئے

نوجوانوں کے آن لائن سرگرم گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے گھروں کے اندر ہی خطرہ بن گئے۔ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی۔

برطانوی میڈیا میں نیشنل کرائم ایجنسی کی چونکا دینے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آن لائن گینگز نوعمر بچوں سے بدسلوکی، تشدد اور ایکسٹریم مواد شئیر کرتے ہیں۔

ان لائن گینگز سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کو بہکا کر تعلقات استوار کرنے کے بعد اُن سے برہنہ تصاویر طلب کرتے ہیں، انکار پر اُنہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے والدین کو بچوں سے اُن کی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اِس نئی وبا سے نمٹنے کے لیے برطانوی پولیس کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور بچوں کے تحفظ کے یونٹس بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version