Qaumi Akhbar

حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔ سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ تقریباً 35 روز بعد شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کا باضابطہ شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

حج آپریشن میں پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔

حج آپریشن کا سلسلہ 30 روز تک جاری رہے گا اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version