Qaumi Akhbar

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے سخی حسن چورنگی پر دریائے سندھ پر نئی چھ کینال کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی (14 مارچ 2025) – گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے زیر اہتمام سخی حسن چورنگی پر ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں دریائے سندھ پر مجوزہ چھ نئی کینالوں کی تعمیر کو مسترد کیا گیا۔

احتجاج میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پی ایس-127 کے صدر امان اللہ اور جنرل سیکرٹری حافظ معین الدین سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ایڈوکیٹ شاہین خان، جنرل سیکرٹری اسلم یونس سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی احتجاج میں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ایڈوکیٹ شاہین خان نے کہا کہ:

"دریائے سندھ سندھ کی شہ رگ ہے، مگر ہمیشہ وفاق نے سندھ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ اب تو یہ کوشش اتنی واضح ہو چکی ہے کہ ہمیں ہماری شہ رگ کاٹنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے عوام کی لائف لائن کو متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ سندھ کا ہر شہری، چاہے وہ کراچی میں ہو، شکارپور میں ہو، ٹھٹہ میں ہو یا لاڑکانہ میں، اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔”

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے اس منصوبے کو سندھ دشمنی قرار دیتے ہوئے اس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

جاری کردہ:
میڈیا سیل پی ایس-127،
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل
ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version