پاکستان رائٹر گلڈسوسائٹی کی جانب سے افطار،ڈنر کا اہتمام کیا گیا،جس میں دانشوروں،،صحافیوں و ممبران کے علاوہ علاقہ عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد شریک ہوئے

احسن آباد اسکیم 33 میں واقع پاکستان رائٹر گلڈز سوسائٹی کی جانب سے افطارڈنرکی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا،جس صحافیوں،سوسائٹی ممبران،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ علاقہ عمائدین جبکہ مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر نامور بلڈر امتیاز بخاری کا گفتگو میں کہنا تھا کہ طویل رقبے پر پھیلی سوساٹٹی اہل قلم کے نام سے منسوب ہے،جس کے ممبران میں صحافی،رائٹرز شامل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ چندروز قبل سوسائٹی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور سماج دشمن عناصر نے سوسائٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جوکہ لمحہ فکریہ ہے کیونکہ صحافیوں کے نام سے منسوب سوسائٹی اگر غیر محفوظ ہوگی تو یہ منفی رویہ معاشرے میں کئی سوالات کو جنم دےگا،امتیاز بخاری کا مذید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے اب اس قسم کا غیرقانونی اقدام قطعا برادشت نہیں کیا جائےگا،اس کے سدباب کے لیے قانونی چارہ جوئی سمیت ہرممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے گا،اس موقع پر انھوں نے سندھ پولیس کے تعاون پر اظہار تشکر کیا،تقریب سے خطاب میں نامورصحافی سعید خاور کا کہنا تھاکہ سرکاری سطح پر کراچی کے صحافیوں کے لیے اپنی چھت کا حصول ویسے ہی دشوار ہے،ایسے میں اگر صحافی و دانشور اپنے بل بوتے پر کسی مستقل رہائش کی کوشش کررہے ہیں تو اس میں روڑے اٹکانا اور اس اراضی پر قبضہ عقل و فہم سے بالاتر ہے جو معاشرے میں غیر متوازن حالات کا سبب بن سکتا ہے،تقریب کے آخر میں صحافیوں،دانشوروں اور ممبران کو سوسائٹی کے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،اس پر موقع پر انھیں بتایا گیاکہ سوسائٹی کی اراضی کوہموار کرنے کے بعد سیوریج کی لائنیں ڈال دی گئی جبکہ اگلے مرحلے میں پینے کے صاف پانی کی لائنوں کی تنصیب،مین گیٹ کی تعمیر کے علاوہ متفرق کام مکمل کیے جائینگے.

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*