
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان سے جڑے منشیات کے معاملے پر ٹی وی ایکٹر ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی دوران تفتیش انکشافات میں شریک جرم ایم کیو ایم رہنما و سابقہ مئیر کراچی وسیم اختر کا بیٹا تیمور وسیم کی تلاش میں مارے جانے والے چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے یہ بات ایس آئی یو (سی آئی اے) کے افسر نے امت سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی کہ ملزم ساحر حسن نے د وران تفتیش جن شریک جرم اورکلائنٹس کے نام اگلے تھے اس میں صرف چند افراد کو ہی پولیس طلب کرکے انٹروگیٹ کرپائی ہے ملزم ساحر حسن کی انٹروگیشن رپورٹ میں تیمور وسیم ایم کیو ایم کے رہنما و سابقہ مئیر وسیم اختر کا بیٹا ہے اس کو بھی طلب کیا گیا لیکن اس نے اپنا موبائل نمبر بند کردیا جبکہ پولیس نے تیمور وسیم کی فحش ویڈیو بھی حاصل کی ہے جس میں وہ ایک لڑکی سے فحش حرکات کرتے نظرآرہا ہے وہ ویڈیو جب سوشل میٰڈیا پر مقتول مصطفی عامر سے منسوب کرکے وائرل کی گئی تھی جب پولیس نے اس کی تصدیق گرفتار ملزمان سے کرائی تو انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو ےتیمور وسیم کی ہے ، پولیس کو شبہ ہے کہ تیمور وسیم شہر یا ملک سے فرار ہوگیا جس کو تلاش کیا جارہا ہے اس حوالے سے چند مخبروں کی نشاندہی پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، پولیس افسر نے بتایا کہ ساحر حسن سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا تھا کہ منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 75 فیصد ان کے والد ساجد حسن کے منیجر مکرم کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے بینک ٹرانزیکشن کی چھان بین شروع کردی ہے۔ اگر ان تفصیلات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو پولیس باضابطہ طور پر منیجر اور ساجد حسن دونوں کو بھی تفتیش میں شامل کر سکتی ہے۔پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے صرف ساجد حسن کے منیجر کا انٹرویو کرکے موبائل فون کا ڈیٹا لیکر روانہ کردیا ہے ےتاہم ابھی تک انہیں باضابطہ طور پر تفتیش میں شامل نہیں کیا ہے۔اب تک ساحر حسن واحد ملزم ہے جو پولیس کی تحویل میں ہے۔ جبکہ پولیس کے بازل اور یحیی نامی منشیات ویڈ کے مین ڈیلر ہے ، تفتیشی اداروں کا خیال ہے کہ اگر بازل اور یحیحی پکڑا جاتا ہے تو منشیات کی ترسیل میں ملوث کورئیر کمپنیوں کے بارے میں معلومات معلوم ہوسکے گی تو پولیس ان کمپنیوں سے سرکاری انکوائری بھیجے گی اور ان کے کردار کے حوالے سے وضاحت طلب کرے گی۔ "ابھی تک، صرف ساحر حسن منشیات کے کیس میں تفتیش جاری ہے۔ ہماری بنیادی توجہ بازل اور یحیی کلیدی سپلائر کا سراغ لگانا ہے، واضح رہے ملزم ساحر اورارمغان نے د وران تفتیش سیاستدانوں، بیوروکریٹس ، شوبز ، صعنتکار، پولیس افسران و دیگراہم شخصیات سے قریبی تعلقات کے بارے میں بھی بتایا گیا لیکن اہم اہم شخصیات کے بچوں اوررشتے داروں کے نام ہذف کردیئے گئے جبکہ اس ہی آڑ میں سی آئی اے کے دویونٹس نے اس کیس کو سونے کی کان سمجھ کر لوٹ مارکا بازار گرم کر رکھا ہے ۔
Bare logon ki olad Hain paisa de kr muh BN krwa dein ge ink yhn Sam cheez hai nahsa jse hum siegrat piety Hain Roz