مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا واٹرکارپوریشن کے افسران کے لیے تاریخی اقدام

واٹر کارپوریشن کے 35 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی دی گئیں

ہمارا مقصد واٹر کارپوریشن کو مثالی ادارہ بناناہے, مئیر کراچی

مئیر کراچی کی ذاتی کوششوں کے باعث افسران کو ترقیاں ملیں, ایم ڈی واٹرکارپوریشن, انجینئر اسداللہ خان

کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا واٹر کارپوریشن کے افسران کے لیے تاریخی اقدام, افسران کا دیرینہ مطالبہ پورا کرلیا گیا, واٹر کارپوریشن کے 35 سینئر افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی گئیں، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پروموشن کے آرڈر دینے کی تقریب انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد ہوئی, تقریب کے مہمان خصوصی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے،تقریب میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر حکام شریک ہوئے,
تقریب میں صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے, میئر کراچی نے ترقی پانے والے افسران میں پروموشن کے آرڈر تقسیم کیے،مئیر کراچی نے کہا کہ افسران ادارے کی بہتری و ترقی کے لیے مزید محنت کریں،افسران لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ
ہمارا مقصد واٹر کارپوریشن کو ایک مثالی ادارہ بنانا ہے،قابل محنتی اور ذمہ دارانہ صلاحیتوں کے افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جائے گا، ترقیوں کے معاملے میں کسی بھی افسر کی حق تلفی نہیں کی گئی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کمیٹی نے تمام فیصلے قانون کے مطابق اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے، ڈی پی سی ون کو شفافیت سے مکمل کرنے میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن سمیت ایچ آر ڈپارٹمنٹ کا اہم کردار ہے، مئیر کراچی نے کہا کہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن سمیت ایچ آر ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انھوں نے ہدایت دی کہ گریڈ 17 تا 18 تک کے افسران کو مارچ کے تیسرے ہفتے تک اگلے گریڈ میں ترقیوں کے آرڈر دیے جائیں، گریڈ 2 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں جلد ترقیاں دی جائیں، ڈی پی سی ٹو جلد کرنے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔ اس موقع پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے، ترقیاں شفاف طریقے سے کرکے انتظامیہ اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے، میئر کراچی کی ذاتی دلچسپی اور بھرپور کاوشوں کے باعث افسران کو ترقیاں ملی ہیں، دوسرے مرحلے میں گریڈ 2 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی جائیں گیں، ترقیوں کے معاملے میں ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے اہم کردار ادا کیا، ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ ڈی ایم ڈی ایچ آر محمد ثاقب سمیت ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں نظام الدین شیخ محمد علی شیخ سعید احمد شیخ منیر بھٹی اور ظفر احمد شامل ہیں، ترقی پانے والوں میں گریڈ 20 کے 5 اور گریڈ 19 کے 30 کے افسران شامل ہے، افسران کو ترقیاں دینے پر صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم احمد کرمانی سمیت دیگر عہدیداراں اور افسران نے میئر کراچی اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*