Qaumi Akhbar

شاہین آفریدی نے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اپنی شرٹ لبوشین کو دے دی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز گزشتہ روزکینگروز کی جیت کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔

آسٹریلیا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی۔

سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم شیئر کیا اور اسی دوران  شاہین شاہ آفریدی نے اپنی سائن کردہ شرٹ آسٹریلوی بیٹر مارنوس لبوشین کو دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین شاہ کو مارنوس کو شرٹ دیتے وقت کی تصویر جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version