"اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے” وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز

سابق کپتان پلیٹ بھر بھر کر کیلے ڈریسنگ روم میں آتے دیکھے کر حیران

کراچی:

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد وسیم اکرم کھلاڑیوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔  

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی یکطرفہ شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو بچانے کے لیے بڑے اور سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

وسیم اکرم نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوراک پر بھی طنز کیا جب میچ کے دوران انہوں نے پلیٹ بھر بھر کر کیلے ڈریسنگ روم میں آتے دیکھے تو حیران رہ گئے۔  

معروف کرکٹ شو "ڈریسنگ روم” میں تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنے ساتھی تجزیہ کاروں وقار یونس، اجے جدیجا اور نکھل چوپڑا کو ہنسا دیا۔  

"میں آپ تینوں سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔ میچ کے دوسرے یا تیسرے ڈرنکس بریک میں میں نے پلیٹ بھر کر کیلے آتے دیکھے۔ اتنے کیلے تو بندر بھی نہیں کھاتے! اور یہ ان کی ڈائیٹ ہے۔

وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وقار یونس تم نے بولنگ کے دوران کتنے کیلے کھائے تھے؟”۔ 

انہوں نے مزید کہا "ذرا تصور کریں کہ اگر ہم کیلے کھا رہے ہوتے اور کپتان عمران خان ہمیں دیکھ لیتے تو وہ ہماری خوب کلاس لیتے!”  

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج پر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے، پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور دوسرے میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دفاعی چیمپئن پاکستان کا اگلا اور آخری میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف ہوگا جو اب محض رسمی کارروائی رہ گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*