
پاکستانی اداکارہ، میزبان، کانٹنٹ کریئٹر اور اکٹوسٹ مریم نفیس نے ایک بار پھر حمل کے دوران تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
ان دنوں مریم نفیس حمل کے آخری مراحل میں چل رہی ہیں اور اپنی اس پریگینسی جرنی کو خوب انجوائے کرتے ہوئے ہر گزرتے دن مختلف شوٹس سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے نظر آتی ہیں۔
اداکارہ مریم نفیس جلد ہی اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے والی ہیں ، وہ سال 2022 میں امان احمد کیساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور خوش خرم زندگی گزار رہی ہیں۔
سیر سپاٹوں کی شوقین مریم نفیس کے شوبز کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے ڈراما ‘دیارِ دل’ میں بطور ‘زرمینے’ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد ڈراما ‘کچھ نہ کہو’ میں ‘تابندہ’ کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کرئیر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس میں فنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لاکھوں لوگوں کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔
چند دن قبل اداکاہ کیلئے گود بھرائی کی رسم کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں فیملی کے افراد سمیت اداکار احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ بھی شامل ہوئے۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنایا جس میں انہیں نیلے رنگ کے خوبصورت کوآڈ سیٹ اور بغیر آستین کے جیکٹ میں حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔