Qaumi Akhbar

حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی۔

جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی جبکہ دسمبر میں سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ کابینہ نے 2 ہفتے قبل آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنادی تھی، وزیر صنعت کی سربراہی میں قائم کمیٹی وفاقی کابینہ کو رپورٹ دے گی۔

حکام نے بتایا کہ حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو سبسڈی دینا روک دی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں پر عوام کے لیے وفاقی حکومت سبسڈی دے رہی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version