دو پاکستانی بھائی آسٹریلین اسپیس ایوارڈز میں فائنلسٹ کے لیے نامزد

مستقبل میں انسان کے مریخ پر جابسنے کا تصور ہی خواب و خیال لگتا ہے، لیکن پاکستان کے دوبھائی اس خواب کی تعبیر کے مشن پر کام کررہے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نےپاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا، یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ پاکستانی بھائیوں کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیاں آسٹریلین اسپیس ایوارڈز2022 میں فائنلسٹ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔مریخ ڈائنامِکس اور SCOOP نامی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیز پاکستانی بھائی ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین چلارہے ہیں۔

دونوں بھائیوں کو بہترین اسٹارٹ اپ آف دی ایئر ایوارڈ اور انوویٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، اسپیس ایوارڈ آج سڈنی میں منعقد کئے جائیں گے۔

مریخ ڈائنامکس ایک خلائی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپنی ہے جس کے ذریعے مریخ پر انسانی رہائش کے لیے انجینرنگ حل دیا جارہا ہے، مریخ ڈائنامکس میں کریٹر ہاب ڈیزائن کی بنیاد پر کم قیمت، انتہائی موثررہائش کے ماڈلز پیش کئے گئے۔سدرن کراس آؤٹ ریچ آبزرویٹری پراجیکٹ (SCOOP) آسٹریلیا کی پہلی موبائل فلکیاتی رصد گاہ ہے، اسکوپ کا نیٹ وورک بڑھا کر خلائی ملبے کی نشاندہی اور اس کے خاتمے کے لیے حل دیا گیا ہے۔

بیکار یا تباہ ہوجانے والے سیٹلائٹ کا کچرا کروڑوں کی تعدادمیں خلا میں رہ جاتا ہے، صدر پاکستان آسٹرونومرز سوسائٹی مہدی حسین کا کہنا ہے کہ یہ مدار میں گھومنے والے سیٹلائیٹ کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*