Qaumi Akhbar

پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔

ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہوا۔

فرح جمشید، انعام اللّٰہ خان، مدثر امیر، ثابت اللّٰہ، عبدالفیاض، صلاح الدین اور صادق علی کو ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیرِغور تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 10 ایڈیشنل ججز کا مطالبہ کیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ مجھے دسواں جج بھی چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی رائے سے اتفاق کیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں اکثریت سےہوئیں۔

3 جوڈیشل کمیشن ممبران کی اقلیتی رائے نے کہا کہ 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا تھا، 9 کے بجائے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری نہ دی جائے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز تعیناتی کے لیے 40 ناموں پر غور کیا گیا، ایڈیشنل ججز کے لیے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 36 وکلاء کے ناموں پر غور کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version