Qaumi Akhbar

صائم ایوب ٹخنے کے علاج کیلیے لندن پہنچ گئے

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پران کا استقبال پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری فہد سلیم نے کیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر کرکٹر صائم ایوب کو علاج کے لیےلندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور وہ علاج کے لیے لندن پہنچ گئے۔

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ 7 جنوری کو کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوئے تھے اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پران کا استقبال پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری فہد سلیم نے کیا۔

کرکٹر صائم ایوب کو ٹاپ اسپشلسٹ سے علاج کروانے کے لیے لند بھجوایا گیا جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمدفیصل کرکٹر صائم ایوب کے علاج کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ کرکٹر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version