ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا۔

اداکارہ ہانیہ

کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوگئی ہے۔مقبولیت میں اضافہ ہوتے ہی ہانیہ عامر بھی پاکستان کی اُن اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں جو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 437 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

اداکارہ کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 1314 ہے جن میں اُن کی اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات شامل ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*