Qaumi Akhbar

پاکستان کوسٹ گارڈز نے 73 ملین ڈالر سے زائد کی منشیات اور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں  سے ایرانی ڈیزل اور 73 ملین سے زائد مالیت کی منشیات کی بھاری کھیپ تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی اور اوتھل میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 لاکھ 23 ہزار 4 سو 52 لیٹر غیرقانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔

اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں 135 کلوگرام میتھ آئس اور 652.5 کلوگرام چرس کی اندرون و بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 73.631 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، قبضے میں لیے گئے منشیات اور ڈیزل کے حوالے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیرقانونی اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار اداکرتی رہےگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version