Qaumi Akhbar

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج پھر منعقد ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version