Qaumi Akhbar

یوکرین معاملے پر امریکی صدر نے چینی صدر کو خبردار کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی ہم منصب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی کارروائی کے معاملے پر روس کا ساتھ دیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

چین کے صدر شی اور امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے درمیان ویڈیو لنک پر دو گھنٹے بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس کی طرح امریکا چین پر بھی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے بحران کی اصل وجہ سمجھنے کے لیے امریکا اور نیٹو روس سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس پر پابندیاں رہیں تو عالمی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کی جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version