Qaumi Akhbar

خاتون لیکچرر کو ہراساں کرنے پر اردو یونیورسٹی کے پروفیسر نوکری سے فارغ

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا پروفیسر ڈاکٹر حافظ اسحاق کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر حافظ اسحاق کو خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

لیکچرر عروج ملک کی شکایت پر فیصلہ سنایا گیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے پروفیسر ڈاکٹر حافظ اسحاق پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

ترجمان کے مطابق لیکچرر عروج ملک نے پروفیسر حافظ اسحاق کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ فوسپا نے یونیورسٹی سے 5 دسمبر تک تعمیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم میں سے 8 لاکھ روپے عروج ملک کو ادا کیے جائیں جبکہ 2 لاکھ قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version